the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پاکستان/دبئی میں منعقد ہونے والی آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کون سی ٹیم جیتے گی؟

آسٹریلیا
انڈیا
پاکستان
نئی دہلی ، 30 اگست (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج گجرات کے اپنے لوک سبھا حلقہ گاندھی نگر میں حاملہ خواتین کے لیے غذائیت سے بھرپور '’لڈو وترن یوجنا‘ کا آغاز کیا سبھی کو جنم اشٹمی کی مبارکباد دیتے ہوئے شاہ نے کہا کہ شری کرشن کا ’بال گوپال‘ روپ صحت مند بچوں میں مثالی سمجھا جاتا ہے اور یہ خوشی کی بات ہے کہ آج سے ہی گاندھی نگر کے علاقے میں حاملہ خواتین کے لیے غذائیت سے بھرپور '’لڈو وترن یوجنا‘ کا آغاز ہورہاہے۔ اس میں تقریبا سات ہزار حاملہ خواتین کو عدم تغذیہ سے لڑنے کے لیے رضاکارانہ تنظیموں کے ذریعے بچے کی پیدائش تک ہر ماہ 15 غذائیت سے



بھرے لڈو مفت ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم میں حکومت کا ایک پیسہ بھی نہیں لیا جائے گا کیونکہ اس کی ذمہ داری رضاکار تنظیموں نے لی ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ اس وقت ملک آزادی کا مہوتسو منا رہا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک ہدف مقرر کیا ہے کہ ملک کی تمام ماں اور بچے محفوظ رہیں۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ '’صحیح پوشن‘، دیش روشن‘ ، کسی بھی ملک کی روشنی ، تغذیہ سے بھرپور غذا لینے والی ماں اور پرورش شدہ بچوں کے بغیر نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک بچے صحت مند نہیں ہوتے ، ان کو جنم دینے والی ماں صحت مند نہیں ہوتی ، تب تک کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.