the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 03 مئی (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج گجرات میں ولبھ یوتھ آرگنائزیشن کے ذریعہ لگائے گئے آکسیجن پلانٹوں کا ورچول افتتاح کیا۔
مسٹر شاہ نے بتایا کہ کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے وائرس نے بہت تیزی سے اپنی شکل بدلنا شروع کیا اور اس نے انسانی صحت کو بری طرح متاثر کیا۔ ہم سب کو بہت کم وقت میں اس پر قابو پانے اور اس کے معاملے کو کم کرنے میں اجتماعی کامیابی ملی ہے۔ اگر ہم اس کا تجزیہ کریں تو پھر بھی دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں یہ سسٹم خراب ہوتی ہوئی دکھی ، لیکن وزیر اعظم کی سربراہی میں ملک میں اس کے خلاف منصوبہ بندطریقہ سے لڑائی لڑی



گئی۔
انہوں نے بتایا کہ بہت سے لوگوں نے دوسری لہر میں اپنے قریبی لوگوں کو کھویا اور بہت سے لوگوں کو طویل عرصے تک اسپتال میں رہنا پڑا۔
انہوں نے اپنے قریبی کو کھونے والوں سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے فرنٹ لائن کارکنان ، ڈاکٹروں ، نرسوں ، رضاکار تنظیموں اور رضاکاروں نے معاشرے اور بیمار لوگوں اور غریبوں کے لئے کام کیا ہے، وہ قابل تعریف ہے۔ ان کی وجہ سے ہی یہ لڑائی اس مرحلے پر پہنچی۔ جب مزدور اپنے گھروں کو لوٹ رہے تھے ، ہزاروں رضاکار تنظیموں نے ان کے کھانے ، پانی ، رہائش اور ان کی منزل مقصود تک آمد و رفت کے وسیع انتظامات کیے۔ تنہا حکومت یہ کام نہیں کرسکتی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.