سری نگر، 24 مارچ (یو این آئی) جموں وکشمیر پیپلز موومنٹ نے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے پارٹی کے سرپرست اور سابق آئی اے ایس ٹاپر ڈاکٹر شاہ فیصل کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
پارٹی کے ترجمان ڈاکٹر غلام مصطفیٰ خان نے اپنے ایک بیان میں
عمر عبد اللہ کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر شاہ فیصل سمیت وادی اور وادی کے باہر جیلوں میں بند کشمیریوں کو انسانی بنیادوں پر رہا کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا ڈاکٹر شاہ فیصل گذشتہ قریب آٹھ ماہ سے بغیر کسی چارج کے نظر بند ہیں جو جمہوری اقدار کے سراسر منافی ہے۔