نئی دہلی، 06 جنوری (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے چھتیس گڑھ کے بیجاپور میں نکسلیوں کے ذریعہ کئے گئے دھماکہ میں ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ کے جوانوں کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔
مسٹر شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں
کہا میں بہادر فوجیوں کے اہل خانہ کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اس دکھ کو الفاظ میں بیان کرنانا ممکن ہے لیکن میں یقین دلاتا ہوں کہ ہمارے فوجیوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ ہم مارچ 2026 تک ہندوستانی سر زمین سے نکسل ازم کا خاتمہ کر دیں گے۔