: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،3اگسٹ (ایجنسی) جمعرات کو دہلی کے پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں حیران کرنے والا واقعہ سامنے آیا- ی لانڈرنگ کیس میں علیحدگی پسند لیڈر شبیر شاہ پر کورٹ میں سماعت چل رہی تھی، اسی دوران ہندوستان کا آئین ماننے اور حب الوطنی کی بات ہونے لگی. شبیر شاہ کی طرف سے کہا گیا کہ وہ آئین میں اس بات کا یقین کرتے ہیں. اس کے بعد ای ڈی کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ اگر شبیر شاہ کو آئین میں اس بات کا یقین ہے اور وہ محب وطن ہیں تو کیا ہندوستان ماتا کی جے بولیں
گے.
دراصل، سماعت کے دوران شبیر شاہ کے وکیل نے کہا '' یہ پورا کیس پولیٹکل ہے. شبیر شاہ کشمیر کے لیڈر ہیں، اس لیے انہیں پھنسایا جا رہا ہے. ہم ہندوستان کے قانون پر بھروسہ کرتے ہیں.
بیر کے وکیل کے اس بیان پر ED وکیل نے طنز کسا اور بولا کہ وہ قانون پر کتنا بھروسہ کرتے ہیں ہمیں پتہ ہے. اتنا ہی نہیں ای ڈی وکیل نے مزید کہا کہ اگر شبیر شاہ محب وطن ہیں تو وہ یہاں بھارت ماتا کی جے بولیں. شبیر شاہ کے وکیل اس پر کچھ بول پاتے اس سے پہلے ہی جج نے ای ڈی کے وکیل کو روک کر ڈانٹ دیا اور کہا کہ یہ کورٹ ہے ڈبیٹ کے لئے TV سٹوڈیو نہیں ہے.