ممبئی / نئی دہلی/16فروری(ایجنسی) جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع میں دہشت گردانہ حملہ کے بعد سینئر نغمہ نگار جاوید اختر اور ان کی بیوی اداکارہ شبانہ اعظمی نے پاکستان میں ایک پروگرام میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے. اختر نے ٹویٹر پر معلومات دی کہ وہ کراچی آرٹ کونسل کی طرف سے منعقد پروگرام میں شامل نہیں ہونگے،
انہوں نے ٹیوٹ کیا ، کراچی آرٹ کونسل نے کیفی اعظمی اور انکے شاعری پر منعقد دو-روزہ ادبی کانفرنس میں شبانہ اور مجھے مدعو کیا تھا،
ہم نے وہ منسوخ کردیا ہے.