بیگوسرائے، 25اپریل(ایجنسی) لوک سبھا انتخابات 2019 میں بیگوسرائے سیٹ کی سیاست بحث میں ہے، یہ صرف بیگوسرائے اور بہار تک ہی نہیں بلکہ ملک کے بالی ووڈ اسٹارس بھی پہنچ رہے ہیں، سی پی آئی امیدوار کہنیا کمار کی حمایت میں لگاتار بالی ووڈ کے کئی فنکار بیگوسرائے میں پہنچ رہے ہیں، اس وجہ سے کہنیا
کمار کی انتخابی ریلی میں کافی لوگ جوڑ رہے ہیں، جمعرات کو کہنیا کی مہم کے لیے بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی بیگوسرائے پہنچی تھی،
اس سے پہلے اداکار پرکاش راج بھی بیگوسرائے میں کہنیا کمار کے لیے پہنچے تھے، وہ لگاتار کہنیا کے لیے مہم کررہے ہیں، جمعرات کو بھی اداکارہ شبانہ کے ساتھ پرکاش مہم میں موجود تھے-