حیدرآباد، 29 اپریل (یو این آئی) تلنگانہ اور آندھراپردیش کی تمام مساجد، زیارت گاہوں اور خانقاہوں میں شب قدر کے سلسلے میں عظیم الشان اور رُوح پرور اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔
لاکھوں کی تعداد میں لوگ رات بھر شب خوانی، ذکر واذکار، قرآن خوانی، درودو سلام، نمازوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ دینی محافل میں مصروف رہے۔
علمائے کرام نے لیلتہ قدر و ماہ رمضان المبارک کی
فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے ماہ صیام کے اس آخری عشرہ کی ہر گذرتی ہوئی ساعت سے استفادہ کرنے، اللہ سبحانہ تعالی کی پاک ذات اقدس کے سامنے سربسجود ہوکر اپنی مغفرت کے ساتھ ساتھ اسلام کے دنیا میں ایک مرتبہ پھر غلبہ وسربلندی کے ذریعہ دین متین پر خود کے مکمل طورپر کاربندہونے،مرادوں، مناجات،دعاوں میں اثر دینے اور ان کوقبولیت کا شرف بخشنے کے لئے مالک حقیقی کے سامنے گڑگڑانے کی تلقین کی۔