حیدرآباد9ستمبر(یواین آئی)تلنگانہ حکومت، شادی کے دن ہی شادی مبارک اور کلیانا لکشمی کے چیکس جاری کرے گی۔
اس بات کا اعلان ریاستی اسمبلی میں وزیر بہبودی
پسماندہ طبقات گنگولا کملاکر نے کیا۔
مسلم لڑکیوں کی شادی کے لئے شادی مبارک اسکیم اور دیگر طبقات کے لئے کلیانا لکشمی اسکیم پر موثر طورپر ریاست میں عمل کیاجارہا ہے۔