حیدرآباد8فروری(یواین آئی)تلنگانہ کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے کہا ہے کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو سماج میں تبدیلی کے لئے مشعل بردار ہیں اورشادی مبارک و کلیانا لکشمی اسکیم کے استفادہ کنندگان کی تعداد آج دس لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ
فارم ٹوئیٹر پر سرگرم کویتا جو وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی دختر ہیں نے اس خصوص میں کئے گئے ٹوئیٹ میں کہا کہ اس اسکیم کے استفادہ کنندگان کی تعداد دس لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
اس اسکیم کا مقصد معاشی طورپر کمزور طبقات کو ان کی لڑکیوں کی شادی کے لئے مالی مدد فراہم کرنا ہے۔