لکھنؤ/7مئی(ایجنسی) الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنو بنچ کی خاتون وکیل نے اپنے سینئر وکیل اور بی جے پی لیڈر پر جنسی استحصال اور مارپیٹ کا الزام لگایا ہے۔ خاتون کا الزام ہے کہ سینئر وکیل اور بی جے پی لیڈر نے اسے جان سے مروانے کے لئے کئی حملے بھی کروائے۔
پریس کانفرنس کے دوران متاثرہ بے حد جذباتی ہوگئیں اور قینچی سے اپنے بالوں کو کاٹنا تک شروع کردیا۔ بعد میں میڈیا کے نمائندوں کے روکنے پر وہ خاموش ہوگئیں۔
start;">متاثرہ خاتون کا الزام ہے کہ ملزم وکیل کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے، لیکن اس کی گرفتاری نہیں کی گئی ہے۔ متاثرہ کے مطابق سینئر وکیل کے اقتدار اور سرکار میں کافی رسوخ ہے، جس سے اس کے خلاف کوئی جانچ نہیں ہورہی ہے۔ متاثرہ نے اودھ بار ایسوسی ایشن سے بھی گہار لگائی، لیکن کوئی کارروائی نہیں۔
دراصل متاثرہ کا کہنا ہے کہ ملزم بی جے پی لیڈر گزشتہ تین سالوں سے مسلسل اس کوجسمانی اور ذہنی طور سے پریشان کررہا تھا۔ اتنا ہی نہیں مقدمہ واپس لینے کا دباو بھی بنارہا ہے۔ متاثرہ نے دھمکی دی ہے کہ منگل تک ملزم بی جے پی لیڈر کی گرفتاری نہیں ہوئی تو وہ عدالت احاطے میں خود کشی کرلے گی۔