: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
لندن۔۔۔رواں ماہ فروری کے اختتام پر جب برطانیہ میں عام طورپر موسم سرما کی شدت میں کمی آنا شروع ہوتی ہے،اس برس سائبریا سے آنے والی سرد
ہوائوں کے سبب ملک بھر میں شدید سرد موسم شروع ہوچکا ہے جس سے معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ عمر رسیدہ افراد کے لئے صحت کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔برطانوی محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ جنوبی اور مشرقی انگلستان مڈلینڈز، ویلز میں برف گرنے کا امکان ہے ملک کے بیشتر حصوں میں انتہائی سرد موسم کے سبب چلنے والی ہوائوں کے باعث لوگ منفی 15تک کی سردی محسوس کرینگے۔برفباری کے سبب ٹرانسپورٹ سسٹم جزوی طورپر معطل ہونے کا امکان ہے جبکہ موبائل فون کے سنگلز بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔ بجلی کے بریک ڈائون کا خطرہ بھی موجود ہے۔