جکارتہ،7 جولائی (ژنہوا) انڈونیشیا میں پیر کو زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔
امریکی جیولوجیکل سینٹر کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 6 اعشاریہ 6 تھی ، اور یہ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجکر 54 منٹ
پرآیا۔
محکمہ کے مطابق زلزلہ کا مرکز بتانگ سے 93 کلو میٹر دور 5.6368 ڈگری جنوبی طول البلد اور 110.6783 ڈگری مشرقی طول البلد میں واقع تھا۔
زلزلہ سے کسی جانی و مالی نقصان کے حوالہ سے کوئی رپورٹ درج نہیں کی گئی ہے۔
ژنہوا،اظ