: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 26 دسمبر (یو این آئی) پہاڑی علاقوں میں برف باری اور کمزور مغربی ڈسٹربنس کی وجہ سے شمالی ہندوستان کی کئی ریاستوں میں شدید سردی کے ساتھ سردی کی لہر جاری ہے محکمہ موسمیات سے موصولہ اطلاع کے مطابق دہلی، ہریانہ سمیت کئی ریاستوں میں
آج صبح گھنی دھند چھائی رہی دوسری جانب ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے چنڈی گڑھ میں ہلکی بارش اور نئے سال کے موقع پر پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے محکمہ کے مطابق دارالحکومت دہلی اور این سی آر کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔