نئی دہلی ، 19 جون (یو این آئی) لوک سبھا اسپیکر اوم برلا ، مرکزی وزیر نتن گڈکری ، سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیو گوڑا ، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال ، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان ، اور دیگر کئی ریاستوں کے وزرائے اعلی
نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کو ان کی سالگرہ کے موقع پر نیک خواہشات پیش کی ہیں۔
مسٹر برلا نے کہا ، "وائیناڑ کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی جی کو سالگرہ مبارک ہو۔
میں آپ کو صحت مند اور خوشگوار زندگی کی تمنا کرتا ہوں۔