حیدرآباد 31مارچ (یواین آئی) دہلی کے نظام الدین مرکز میں اجتماع میں شرکت کرنے والے 6افراد کی تلنگانہ میں موت کے بعد ریاستی حکومت نے چوکسی اختیار کرتے ہوئے مختلف اضلاع میں ضلع کلکٹرس کو ہدایت دی ہے کہ وہ اجتماع میں شرکت کرنے والوں کی
نشاندہی کرتے ہوئے ان کو فوری طورپرالگ تھلگ مرکز منتقل کیاجائے۔
اس ہدایت کے بعد کل سے یہ عمل ریاست کے مختلف اضلاع میں شروع کردیاگیا۔
اضلاع میں بیشتر افراد کی نشاندہی کی گئی اور ان کو الگ تھلگ مرکز منتقل کرنے کے اقدامات کئے گئے۔