the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
واشنگٹن 06 جولائی (اسپوتنک)امریکہ میں پورٹ لینڈ پولیس نے اوریگون کے پورٹ لینڈ علاقے میں یوم آزادی کے موقع پر پرتشدد مظاہروں کے معاملے میں پر متعدد مظاہرین 
کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ، ’’پرتشدد مظاہروں کے الزام میں 13 نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور دو کو عدالت میں طلب کیا گیا ہے۔ یہ گرفتاری 4 جولائی کی شام سے 5 جولائی کی صبح تک ہوئی ہیں۔‘‘
پولیس کے مطابق مظاہرین نے امریکی پرچم کو نذر آتش کیا اور عدالتی مرکز اور وفاقی عدالت کے باہر پٹاخے بھی جلا دیئے ، جس کی وجہ سے متعدد کھڑکیاں ٹوٹ گئیں اور متعدد پٹاخے عدالت کی عمارت میں داخل ہوئے۔
پولیس کا کہنا تھا ، ’’پولیس



اہلکاروں کے ذریعہ ہجوم کو ہٹانے کے دوران مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور مورٹر کے ساتھ ان پر دھماکہ خیز مواد بھی پھینک دیا۔ پولیس نے اس وقت کسی بھی شدید چوٹ سے خود کو بچانے کے لئے آنسو گیس کے گولے استعمال کیے۔ اس دوران پولیس اہلکاروں کی آنکھوں میں لیزر لائٹ بھی ماری گئی جو ایک جرم ہے۔ ‘‘
اہم بات یہ ہے کہ ہفتے کے روز مظاہرین نے یوم آزادی کے موقع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کے بعد وائٹ ہاؤس کے قریب امریکی پرچم بھی نذر آتش کیا۔
مسٹر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں بنیاد پرست بائیں بازوؤں ، انارکسٹوں کو شکست دینے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایک متشدد ہجوم کے خلاف کھڑے ہیں جو امریکہ کی آزادی کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔
اسپوتنک۔اےایم۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.