: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 28 جولائی (یو این آئی) کانگریس نے کہا کہ لوک سبھا میں مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے کانگریس صدر سونیا گاندھی کے ساتھ ناشائستہ سلوک کیا وہ ناقابل معافی ہے اور کئی ممبران پارلیمنٹ ان کے رویے کے گواہ ہیں- کانگریس کے
کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ جے رام رمیش نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج پارلیمنٹ میں محترمہ ایرانی نے رکن پارلیمنٹ اور کانگریس صدر سونیا گاندھی کے ساتھ انتہائی نامناسب برتاؤ کیا اور ان کو تضحیک آمیز الفاظ کہے-