انقره، 17 اگست (یو این آئی) ترکیہ کی پارلیمنٹ میں جیل میں قید اپوزیشن کے رکن کے معاملے پر بحث کے دوران زبردست ہاتھا پائی ہوئی، جس میں کئی ارکان زخمی ہو گئے ، واقعے کی ویڈیو وائرل ہو گئی
ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ججمہ کے روز ترکیہ کے ارکان پارلیمنٹ جیل میں بند اپوزیشن کے قانون ساز شرف الدین جان آنالای پر بحث کے دوران جھگڑ پڑے، جیل میں قید رکن پارلینٹ کو اجلاس میں لانے کے مطالبے پر جھگڑا شروع ہوا۔