: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 22 فروری (یو این آئی) الیکٹرونک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) میں خرابیوں کے خلاف جمعرات کو قومی دارالحکومت میں ای وی ایم ہٹاؤ مورچہ اور دیگر تنظیموں کے احتجاج میں حصہ لینے والے کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ اور کئی دیگر لیڈروں کو حراست میں لے لیا گیا۔
ای وی ایم ہٹاؤ مورچہ کی طرف سے دی گئی اطلاع کے مطابق یہاں جنتر منتر پر ای وی ایم کے خلاف ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جارہا تھا اور اس کی اجازت بھی دی گئی تھی،
لیکن دہلی پولس نے آخری وقت میں اجازت منسوخ کر دی جس کی وجہ سے یوتھ کا نگر یس کو یہ احتجاج اپنے دفتر رائے سیناروڈ پر کر نا پڑا۔
مورچہ کے سر براہ ادت راج کے حوالے سے خبر میں کہا گیا ہے کہ کانگریس لیڈ روگ وجے سنگھ اور ڈاکٹر ادت راج سمیت سینکڑوں کارکنوں کو پولیس نے پر امن احتجاج کے دوران حراست میں لے کر پارلیمنٹ تھانے میں رکھا، جبکہ ایم ایل اے اور دہلی حکومت کے سابق وزیر راجندر پال گو تم کو اندرا پوری تھانے میں رکھا گیا۔