: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 22 مئی ( یو این آئی ) لوک سبھا انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے میں آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 57 سیٹوں پر 904 امیدوار اپنی قسمت آزمائیں گے۔
اس مرحلے کے لیے ووٹنگ یکم جون کو ہونی ہے۔ ان نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 14 مئی تک کل 2105 کاغذات نامزدگی
داخل کیے گئے۔ ان کی جانچ پڑتال کے بعد 954 کا غذات نامزدگی درست پائے گئے۔ نام واپس لینے کی آخری تاریخ کے ! بعد امید واروں کی تعداد 904 رہ گئی ہے۔
اس مرحلے میں پنجاب اور اتر پردیش کی 13-13 ، مغربی بنگال کی نو ، بہار کی آٹھ ، اڈیشہ کی چھ ، ہماچل پردیش کی چار ، جھار کھنڈ کی تین اور چندی گڑھ کی ایک سیٹ کے لیے ووٹنگ ہوگی۔