نئی دہلی، 08 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت کی تیسری مدت کے لیے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے سات پڑوسی ممالک کے رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شام 7 بجے راشٹرپتی بھون میں تیسری مدت کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کی اتوار کی شام کو حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے نیپال، بھوٹان، بنگلہ دیش، سری لنکا، مالدیپ، سیشلز اور ماریشس
کے رہنماؤں کو دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔ نیپال کے وزیر اعظم پیشپا کمل دہل پر چنڈ ، بھوٹان کے وزیر اعظم شیر نگ ٹو بگے ، بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ ، سری لنکا کے صدر رانیل و کرما سنگھے، مالدیپ کے صدر محمد معیزو، سیشلز کے صدر ویول را مکلوان، ماریشس کے وزیر اعظم پر وند جگناتھ کے آنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق مہمان قائدین کی آمد ہفتہ سے شروع ہو گی اور پیر کو وزیر اعظم مودی ان کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ بھی کریں گے۔