نئی دہلی، 22 جون (یو این آئی) مرکزی وزارت تعلیم نے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کے ذریعے صاف شفاف، آسان اور غیرجانبدارانہ امتحان کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے سابق چیئرمین ڈاکٹر کے رادھا کرشنن کی صدارت میں اعلیٰ
سطحی ماہرین کی سات رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
ہفتہ کو وزارت کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق کمیٹی امتحانی عمل کے نظام کو بہتر بنانے، ڈیٹا سیکیورٹی پروٹوکول اور این ٹی اے کے ڈھانچے اور کام کاج کو بہتر بنانے کے حوالے سے دوماہ کے اندر اپنی رپورٹ وزارت کو پیش کرے گی۔