نئی دہلی، 07 جنوری (یو این آئی)کورونا وبا کے پیش نظر برطانیہ، نیوزی لینڈ، چین اور اسرائیل وغیرہ خطرے والے ممالک سے ہندوستان آنے والے تمام مسافروں کا کووڈ ٹیسٹ ہوگا اور تمام ملکوں سے آنے والوں کو لازمی طور پر سات دن تک کوارنٹائن میں جانا ہوگا اور آٹھویں دن کووڈ ٹیسٹ کروانا ہوگا صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کے روز بیرون ملک سے ہندوستان آنے والے مسافروں کے لیے ترمیم شدہ رہنما خطوط جاری کیے یہ گائڈ لائن 11 جنوری سے نافذہوں گے۔
ترمیم شدہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان سے آنے والے تمام مسافروں کو سہولت پورٹل پر آر ٹی-پی سی آر نیگیٹیو رپورٹ
از خود ڈالنا ہوگا۔ جوکھم والے ممالک سے ہندوستان آنے پر تمام مسافروں کا ان کے خرچے پر کووڈ ٹیسٹ کیا جائے گا اور کووڈ پوزیٹیو آنے پر کووڈ پروٹوکال کے مطابق علاج ہوگا۔ دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کی تھرمل اسکریننگ ہوگی اور کووڈ علامات نظر آنے پر ان کا کووڈ ٹیسٹ ہوگا۔ تمام مسافروں میں سے دو فیصد کا رینڈم کووڈ ٹیسٹ ہوگا۔ پانچ برس سے کم عمر کے بچوں کی آر ٹی- پی سی آر رپورٹ ضروری نہیں ہے لیکن کووڈ علامت نظر آنے پر مناسب عمل اختیار کیا جائے گا۔
رہنما خطوط میں کہا گیا کہ بیرون ملک سے ہر شخص کو سات دن کے لیے کوارنٹائن میں جانا ہوگا اور آٹھویں دن کووڈ ٹیسٹ کروانا ہوگا۔