نئی دہلی، 03 مارچ (یو این آئی) حکومت نے آپریشن گنگا کے تحت 22 فروری سے یوکرین سے 6200 طلباء کو وطن لایا ہے اور اگلے دو دنوں میں مزید 7400 طلباء کو ہندوستان واپس لایا جائے گا شہری ہوا بازی کی وزارت نے آج یہاں بتایاکہ ہندوستانی طلباء کو واپس لانے کے لئے ملک کی مختلف ایئر لائنز کو تعینات کیا گیا ہے چار مرکزی وزراء- مسٹر جیوترادتیہ سندھیا، مسٹر ہردیپ سنگھ پوری، مسٹرکرن رجیجو اور جنرل وی کے سنگھ ہندوستانی طلباء کو یوکرین سے بالترتیب رومانیہ/مالڈووا، ہنگری، سلوواکیہ اور پولینڈ بھیجنے کے کام کی نگرانی اور تعاون کررہے ہیں۔
ملک کی
سول ایوی ایشن کمپنیوں کے ساتھ ساتھ ہندوستانی فضائیہ کے ٹرانسپورٹ طیاروں کے ذریعے بھی لوگوں کو گھر لایا جا رہا ہے۔ 22 فروری سے شروع ہونے والے آپریشن گنگا کے تحت اب تک 6200 سے زائد افراد کو لایا جا چکا ہے جن میں سے 2185 افراد آج 10 خصوصی سویلین پروازوں کے ذریعے یہاں پہنچ چکے ہیں۔ آج آنے والی پروازوں میں سے پانچ بخارسٹ سے، دو بوڈاپیسٹ سے، ایک کیسیس سے اور دو ژیزو سے آئی ہیں۔ اس کے علاوہ فضائیہ کی تین پروازیں مزید لوگوں کو لا رہی ہیں۔ اگلے دو دنوں میں 7400 سے زائد طلباء کو لایا جائیں گے۔ ان میں سے کل 3500 طلباء اور 5 مارچ کو 3900 طلبا کو لائے جائیں گے۔