the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 17مئی (یو این آئی) عام دنوں خاص طور پر کورونا کے عہد میں خدمت خلق پر زور دیتے ہوئے مسلم راشٹریہ منچ کے سربراہ اور آر ایس ایس کے سینئر لیڈر اندریش کمار نے کہاکہ خدمت، ذات پات کی زبان ملک اور روایات سے بالا تر ہوتی ہے، ہندوستان کی ثقافت کہتی ہے، ہم سب انسان ہیں اور انسان رہیں گے۔ یہ بات انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، جامعہ طبیبہ دیوبند،بنارس میں آکسیجن کنسنٹریٹر تحفے میں دیتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہاکہ خدمت خلق سے ہمیشہ سے اہمیت رہی ہے اور یہ دل جیتنے کا بڑا ذریعہ بھی ہوتا ہے۔لہذا سب سے بڑی خدمت انسانیت کی خدمت ہے اور آج کورونا کے عہد میں انسانیت کی خدمت کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی حفاظت کریں اور ضرورت مندوں کی



خدمت کریں۔ساتھ انہوں نے کالابازاری سے گریز کرنے کی اپیل کرتے ہوئے یہ انسانیت پر سب سے بڑا داغ ہے اس لئے بلیک مارکیٹنگ سے گریزکریں اور لوگوں کو تمام اشیاء مناسب قیمت پر پہنچائیں۔
واضح رہے کہ مسٹر اندریش جی کی موجودگی اورسیوا انٹرنیشنل بھارت کے اشتراک سے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج (علی گڑھ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ)علی گڑھ کو چینی بائیو ویپن کویڈ 19 کے علاج میں معاون 5 آکسیجن کنسنٹریٹر دئے گئے۔ اس کے علاوہ جامعہ طبیہ، دیوبند (اتر پردیش) میں چینی بائیو ویپن کووڈ۔ 19 کے 5 آکسیجن کنسنٹریٹر اور ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقے، کاشی (وارانسی) میں چینی بائیو ویپن کووڈ۔ 19 کے علاج کے لئے 5 آکسیجن کنسنٹریٹر 'وشال بھارت سنستھان' کودیا گیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.