جموں،9 ستمبر (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے سینیئر لیڈر اور سابق ایم ایل سی ترلوچن سنگھ وزیر کو جمعرات کی صبح دلی میں پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ٹی ایس وزیر حال
ہی میں دلی گئے ہوئے تھے جہاں ان کو جمعرات کی صبح پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔
متوفی سابق قانون ساز جموں و کشمیر ٹرانسپورٹرس ویلفیئر فورم اور جموں و کشمیر گردوارہ پربندھک بورڈ کے صدر بھی تھے۔