: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
سری نگر،4 نومبر (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ عبدالرحیم راتھر کو پیر کے روز جموں وکشمیر اسمبلی کا اسپیکر منتخب کیا گیا۔
مسٹر راتھر کو اسمبلی کے پہلے اجلاس میں صوتی ووٹ کے ذریعے اسپیکر منتخب کیا گیا جب اپوزیشن جماعتوں نے اس عہدے کے لیے مقابلہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ وزیر زراعت جاوید احمد ڈار نے اسپیکر کے عہدے کے لیے مسٹر
راتھر کے نام کی تحریک پیش کی جبکہ نیشنل کا نفرنس کے رکن اسمبلی را مبن ارجن سنگھ راجو نے پانچ روزہ اجلاس کے پہلے دن اس تحریک کی حمایت کی۔ دریں اثنا وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ ، پوٹم اسپیکر مبارک گل اور اپوزیشن لیڈر سنیل شرمانے عبدالرحیم را تھر کو اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ بتادیں کہ جموں و کشمیر اسمبلی کا پہلا اجلاس پیر کی صبح یہاں سخت سیکورٹی بند و بست کے بیچ شروع ہوا۔