: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
بھوپال، 09 مارچ (یو این آئی) سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر سریش پچوری آج آئندہ لوک سبھا انتخابات سے قبل کانگریس پارٹی کو چھوڑ کر بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو گئے۔
مسٹر پچوری نے یہاں واقع پارٹی کے ریاستی دفتر میں بی جے پی کی رکنیت لی۔ اس دوران پارٹی کی ریاستی یونٹ کے صد ر وشنو دت شرما، وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن
یادو اور سابق وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، سینئر وزیر کیلاش و جے ورگیہ ، سابق وزیر ڈاکٹر نرو تم مشر ا بھی موجود تھے۔ مسٹر شرما اور مسٹر چوہان نے بی جے پی کی رکنیت مسٹر پچوری کو دلائی۔ کانگریس کے کچھ سینئر لیڈر بھی بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔ مسٹر پیچوری مرکزی حکومت میں وزیر رہ چکے ہیں اور بھوپال اور آس پاس کے علاقوں میں ان کا اثر ورسوخ ہے۔