ی دہلی، 30 ستمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی جہاں ملک کو 'ڈیجیٹل انڈیا' کی راہ پر لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں، وہیں اس کی معلومات نہ ہونے کی وجہ سے ملک کے بزرگ شہری روز بروز حاشیے پر جا رہے ہیں۔
ایسا نہیں ہے کہ زندگی کے آخری پڑاؤ پر پہنچ جانے والے یہ بزرگان ڈیجیٹل
انڈیا کا حصہ نہیں بننا چاہتے، لیکن مناسب سہولت کے مراکز کی غیر موجودگی میں وہ ایسا نہیں کرنے سے قاصر ہیں۔
قومی راجدھانی خطہ میں اگست اور ستمبر میں 5000 سینئر شہریوں کے درمیان کئے گئے سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان میں سے تقریبا 85.8 فیصد جدید ڈیجیٹل نظام سے لاعلم ہیں