: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 24 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نئے پارلیمنٹ ہاؤس کو قوم کے نام وقف کے موقع پر آزادی کے وقت 14 اگست 1947 کے دن اقتدار کی منتقلی کی روایت کو دہراتے ہوئے مقدس 'سینگول' کو قبول کریں گے، جسے بعد میں لوک سبھا اسپیکر کی نشست کے قریب نصب کیا جائے گا مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے
بدھ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ آزادی کے 75 سال بعد بھی بہت سے لوگ اس بات سے واقف نہیں ہیں کہ ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو نے 14 اگست 1947 کو آزادی حاصل کرنے کے بعد قدیم ہندوستانی روایات کو جاری رکھتے ہوئے برطانوی سلطنت سے اقتدار کی منتقلی کی علامت کے طور پرمقدس سینگول کو قبول کیا تھا۔