نئی دہلی، 28 اپریل (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ دنیا کی موجودہ صورتحال اور روس-یوکرین جنگ نے اس بات کا ثابت کیا ہے کہ دفاعی شعبے میں خود کفالت بہت ضروری ہے اور بحریہ کو اس میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے سمندری تجارت، سلامتی اور قومی خوشحالی میں کردار ادا کرنا چاہیے
موجودہ سیکورٹی ماحول کا حوالہ دیتے ہوئے جمعرات کو یہاں اعلیٰ بحریہ کے کمانڈروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا کہ روس-یوکرین جنگ نے یہ واضح کر دیا ہے کہ کسی پر بھروسہ کرنے سے کام نہیں چلے گا اور
دفاعی شعبے میں خود کفالت انتہائی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے بحریہ کو خود کفیل ہندوستان اسکیم میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے ملک کی سمندری تجارت، سلامتی اور قومی خوشحالی کو یقینی بنانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ بحریہ نے حکومت کے خود کفیل ہندوستان اقدام کے تحت ملکی صنعتوں سے خریداری میں سرمایہ بجٹ کا 64 فیصد لگایا ہے۔ اس کے علاوہ رواں مالی سال میں ہندوستانی بحریہ کی جدید کاری پر خرچ ہونے والی رقم کا 70 فیصد مقامی آلات کی خریداری پر بھی خرچ کیا جا رہا ہے۔