مید چل ملکا جگیری ، 22 جنوری (یو این آئی) تلنگانہ پنچایت راج، خواتین و اطفال کی بہبود کے وزیر دانساری انسویا سیتا کانے پیر زادی گوڈا میونسپل کارپوریشن کے دائرہ اختیار میں پروت پور ڈمپنگ یارڈ میں ایک جدید ترین مرکزی ری سائیکلنگ پارک کا افتتاح کیا۔
وزیر موصوف نے کہا،
" یہ پیر زادی گوڈا میونسپل کارپوریشن کی طرف سے اٹھایا گیا ایک قابل تعریف قدم ہے ، اور اسی طرح کی قراردادیں دیگر میونسپلٹیوں میں بھی پاس کی جانی چاہئیں۔
حکومت اس طرح کے اقدامات کو ریاست بھر میں نافذ کرنے کے لیے پر عزم ہے تاکہ کچرے کے انتظام کے چیلنجوں کو مؤثر طریقے سے حل کیا جا سکے۔