: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 13 ستمبر (یو این آئی) کانگریس نے آج کہا کہ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے جی ایس ٹی سے متعلق ان کے سوال کا جواب دینے کی بجائے کوئمبٹور کے ایک تاجر کی توہین کی ہے، جس کے لئے انہیں معافی مانگنی چاہئے۔
کانگریس کی ترجمان سپر یہ شرینیت نے آج یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ایک پر یس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمل ناڈو کے لوگ اپنی ثقافت اور
تہذیب کی توہین کو برداشت نہیں کر سکتے اس لئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ہر حال میں اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔ محترمہ سرینیت نے کہا تمل ناڈو اپنے لوگوں اور اپنی ثقافت کی اس توہین کو برداشت نہیں کرے گا اور یہی وجہ ہے کہ بی جے پی آج تک پیر یار کی سر زمین پر کھڑی نہیں ہو سکی ہے۔ وجہ صاف ہے۔ بی جے پی ان لوگوں کو حقیر سمجھتی ہے جسے اس ملک کی کوئی بھی ریاست برداشت نہیں کرے گی۔