the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سری نگر،22اپریل (یو این آئی) گرمائی دارالحکومت سری نگر کے تجارتی مرکز لالچوک سمیت کئی علاقوں میں جمعے کے روز سیکورٹی فورسز نے ناکے لگا کر گاڑیوں اور راہگیروں کو روک کر ان کی تلاشی لی یو این آئی اردو کے ایک نامہ نگار نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے سری نگر کے لالچوک اور دیگر علاقوں میں عارضی ناکے لگائے اور وہ گاڑیوں کو روک کر ان کی اور ان میں سوار لوگوں کی تلاشی لے رہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ فورسز اہلکار راہگیروں کو بھی روک کر ان کی جامہ تلاشی لے رہے تھے اور ان سے پوچھ گچھ بھی کر



رہے تھے۔
ُٓاُن کے مطابق لالچوک کے ساتھ ساتھ آس پاس علاقوں میں بھی سیکورٹی فورسز کی اضافی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے جہاں پر راہگیروں اور مسافروں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے جا رہے تھے۔
تجارتی مرکز لالچوک میں وومنز اہلکاروں کو بھی خواتین کے بیگوں کی تلاشی لیتے ہوئے دیکھا گیا ۔
ہمارے نمائندے نے جب ایک سیکورٹی اہلکار سے اس سلسلے میں بات کی تو ان کا کہنا تھا: 'ہمیں یہ ہدایات ہیں کہ سٹی میں ایسی تلاشی کارروائیاں جاری رکھیں تاکہ سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.