نئی دہلی، 22جون (یو این آئی) دہلی میں اس ہفتہ دہشت گردانہ حملہ ہونے کے اندیشہ کی خفیہ ایجنسیوں سے اطلاع ملنے کے بعد شہر سمیت قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) کو الرٹ کردیاگیا ہے۔
اطلاع کے مطابق جموں وکشمیر سے دہشت گردوں کا ایک گروپ دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں حملہ کرنے کے لئے قومی راجدھانی خطہ کی
طرف روانہ ہوسکتا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پیر کو دہلی میں بازاروں اور ٹرانسپورٹ مراکز کے آس پاس سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔ شہر میں تمام ریلوے اسٹیشن اور بس اسٹینڈ کے آس پاس بھی سیکورٹی انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں۔ جموں وکشمیر میں جاری ’ان لاک۔ایک‘ کے درمیان حالیہ دنوں میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے۔