اور نگ آباد ، 17 مارچ (یو این آئی) چھترپتی شیواجی مہاراج کی یوم پیدائش کی تقریبات کے دوران وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل کی قیادت میں دائیں بازو کی تنظیموں نے مغل بادشاہ اور نگ زیب کے مقبرے کو مسمار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بابری مسجد طرز کی تحریک شروع کر
دی۔
احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر ریاستی پولیس نے خلد آباد میں واقع اور نگ زیب کے مقبرے کی سیکورٹی سخت کر دی ہے اور احاطے میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
یہ معاملہ آئندہ دنوں اور مہینوں میں مہاراشٹر اور ملک کی سیاست میں ایک بڑے تنازع کی صورت اختیار کر سکتا ہے۔