حیدرآباد 29 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کے 2 جولائی کو دورہ تلنگانہ کے پیش نظر سائبر آباد کے پولیس کمشنر ایم اسٹیفن رویندرا نے بدھ کو میٹرو پولیٹن کمشنریٹ علاقہ میں یکم سے 4 جولائی تک دفعہ 144 کے تحت حکم امتناعی نافذ
کردیاہے۔
سائبرآباد پولیس نے ایک الگ حکم میں دفعہ 144 کے تحت ڈرون کے خلاف امتناعی احکامات بھی جاری کئے۔
اسے وزیر اعظم کے دورہ کے پیش نظر گچی باؤلی میں ایچ آئی سی سی میں پانچ کلومیٹر کے دائرے میں لاگو کیا جائے گا۔