سری نگر، 10 اگست (یو این آئی) سیکورٹی فورسز نے جموں و کشمیر کے بڈگام میں مبینہ طور پر کشمیری پنڈت راہل بھٹ اور خاتون فنکار امرین بھٹ کے قاتلوں سمیت لشکر طیبہ کے سایا گروپ کے تین جنگجووں کو محاصرے میں لے لیا ہے پولیس نے بدھ کو بتایا کہ
سیکورٹی فورسز کے محاصرے میں پھنسے جنگجووں میں سے ایک لطیف راتھرہے، جس پر کشمیری پنڈت راہل بھٹ اور خاتون فنکار امرین بھٹ سمیت کئی شہریوں کو قتل کرنے کا الزام ہے یہ تصادم بدھ کی صبح بڈگام کے واٹر ہیل علاقے میں محاصرے اور تلاشی مہم کے دوران شروع ہوا۔