the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سری نگر، 13 جون (یو این آئی) شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ہفتہ کی صبح سیکورٹی فورسز نے بانڈی پورہ- سری نگر شاہراہ پر گامرو لاؤ ڈارہ کراسنگ کے قریب نصب ایک آئی ای ڈی بم کو ناکارہ بنانے کا دعویٰ کردیا۔
ایک سینئر پولیس افسر نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ بانڈی پورہ کے گامرو لاؤ ڈارہ علاقے میں شاہراہ کے قریب ہفتے کی صبح سیکورٹی فورسز اور سراغ رساں کتے نے ایک گیس سلینڈر میں رکھی گئی ایک آئی ای ڈی بم کو پایا۔
انہوں نے کہا کہ آئی ای ڈی کو ناکارہ بنانے کے لئے فوری طور پر بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو طلب کیا گیا جنہیں یہ آئی ای ڈی ناکارہ بنانے میں قریب چھ



گھنٹے لگ گئے
موصوف افسر نے کہا کہ آئی ای ڈی نصب ہونے کا پتہ لگتے ہی بنا بر احتیاط بانڈی پورہ- سری نگر شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل روک دی گئی اور پورے علاقے کو سیل کیا گیا۔
ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ہفتہ کی صبح ضلع بانڈی پورہ میں نالہ ارن پر ایک برج کے نزدیک ایک چھوٹے گیس سلینڈر میں آئی ای ڈی پایا۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد وہاں گاڑیوں کی آمدورفت کو روک کر آئی ای ڈی کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنایا گیا۔
قبل ازیں رواں برس کے ماہ مارچ کی 19 تاریخ کو اسی علاقے کے قریب ایک ہائر سکینڈری اسکول میں نصب ایک آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا گیا تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.