نئی دہلی ، 17جولائی (یواین آئی)مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے دہلی میں عالمی وبا کو وڈ19 کی بے قابو ہوتی صورتحال کو سنبھالنے میں سلامتی دستوں کے عزم وحوصلہ کی تعریف کرتے ہوئے اسے قابل تقلید عمل قراردیا۔
دہلی کے نائب وزیراعلی منیش سسودیا کے جون کے وسط کے دوران راجدھانی میں آنے والے دنوں میں کورونا وائرس کے سنگین
صورت اختیار کرلینے کے اندیشے کے بعد مسٹر شاہ نے کمان سنبھالی اور کئی اعلی سطحی میٹنگیں کرکے متعد فیصلے کیے ۔
مسٹر سسودیا نے جون کے اواخر تک سوادولاکھ اور 31جولائی تک دہلی میں وائرس سے متاثرہ لوگوں کی تعداد ساڑھے پانچ لاکھ تک پہنچ جانے کا اندیشہ ظاہر کیاتھااور مریضوں کے علاج کے لیے 80ہزار بستروں کی ضرورت ظاہر کی تھی ۔