: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 11 اگست (یو این آئی) جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کے چھوٹے بھائی عبدالرؤف اصغر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پابندی عائد کرنے کی تجویز پر چین کے ویٹو سے ناراض ہندوستان نے آج اس پر الزام لگایا کہ چین کے ’دوغلے پن‘اور ’دوہری کردار ‘، سے نہ صرف دہشت گردی کے خلاف جنگ بلکہ سلامتی کونسل کا کام بھی ناکام ہو رہا ہے ذرائع نے آج
یہاں بتایا کہ ہندوستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بدھ کو 1267 پابندیوں کی کمیٹی میں جیش محمد کے نمبر 2 لیڈر عبدالرؤف اصغر پر پابندی لگانے کی تجویز پیش کی تھی، جس کا شریک تجویز کنندہ امریکہ بھی تھا، لیکن چین نے اسے تکنیکی بنیاد پر ویٹو کرکے منظور نہیں ہونے دیا جبکہ سلامتی کونسل کے دیگر تمام 14 ارکان قرارداد کے حق میں رہے۔