: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 14 دسمبر (یو این آئی) پارلیمنٹ میں بدھ کے روز دو نوجوانوں کے لوک سبھا کے ایوان میں کودنے کے واقعہ کے سلسلے میں لوک سبھا سکریٹریٹ نے آٹھ سیکورٹی اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔
ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں چوک کو لے کر لوک سبھا سکریٹریٹ نے آٹھ سیکورٹی اہلکاروں کو پہلی نظر میں قصور وار پایا ہے اور انہیں معطل کر دیا گیا ہے۔
لوک سبھا میں اپوزیشن پارٹیوں نے پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں بدھ کو ہونے والی چوک کے معاملے پر آج نعرے بازی کرتے ہوئے زبردست ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے اسپیکر اوم بر لا کو ایوان کی
کار روائی 2 بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔ لوک سمجھا سکریٹریٹ کی درخواست پر ، مرکزی وزارت داخلہ نے بدھ کو پارلیمنٹ کے سیکورٹی انتظامات میں نقب لگا کر لوک سبھا کی وزیٹرس گیلری سے دولوگوں کے ایوان میں کودنے کے معاملے کی تحقیقات کے لئے سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ڈائریکٹر جنرل انیش دیال سنگھ کی سر براہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ مسٹر سنگھ کے علاوہ دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ارکان اور کچھ دیگر ماہرین کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ انکوائری کمیٹی پارلیمنٹ کی سیکیورٹی میں چوک کی وجوہات اور خامیوں کا پتہ لگا کر مزید کارروائی کی سفارش کرے گی۔