حیدرآباد ،9نومبر(یواین آئی)اجودھیا حق ملکیت معاملہ میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مدنظر تلنگانہ میں ہفتہ کو حفاظتی بندوبست بڑھادیاگیاہے ۔
سٹی کمشنر انجنی کمار کے مطابق حساس علاقوں میں جمعہ کی رات سے ہی حفاظتی بندوبست
سخت کردیاگیاہے تاکہ کسی بھی طرح کے ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے ۔
حیدرآباد کے پرانے علاقہ کے علاوہ نرمل ،بودھن ،بھنیسا ،نظام آباد ،کریم نگر ،جگتیالا ،نارائن پیٹ اور نالگونڈہ سمیت ریاست کے بیشتر حصوں میں سکیورٹی بڑھادی گئی ہے ۔