حیدرآباد 20جون(یواین آئی) اگنی پتھ معاملے میں احتجاج کو روکنے کیلئے اے پی میں پولیس سخت حفاظتی اقدامات کر رہی ہے۔
ریلوے اسٹیشنوں میں دفعہ 144 نافذ کردیاگیا ہے تاکہ
ریلوے اسٹیشنوں میں کسی بھی قسم کی ہنگامہ آرائی یا پھر تشدد کو روکا جاسکے۔
ریلوے اسٹیشنوں میں آرپی ایف سمیت سویلین پولیس اور دیگر پولیس فورسس کو تعینات کرتے ہو ئے سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔