: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
دبئی/20مارچ(ایجنسی) سعودی عرب کے پرنس اور کنگڈم ہولڈنگ کمپنی کے سربراہ الوليد بن طلال نے جیل سے رہا ہونے کے لئے حکومت کے ساتھ ایک خفیہ معاہدہ کیا تھا۔ پرنس طلال نے'بلوم برگ ٹیلی ویژن ' سے انٹرویو میں کہا کہ اینٹی کرپشن مہم کے تحت تین ماہ تک حراست میں
رہنے کے بعد انہوں نے رہائی کے لئے حکومت کے ساتھ ایک خفیہ معاہدہ کیا ہے۔
طلال کا انٹرویو آج ٹیلی ویژن پر نشر کیا گیا ہے۔ انہوں نے حکومت کے ساتھ معاہدہ کے بارے میں تفصیلی معلومات دینے سے انکار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ آسانی سے پتہ لگایا جا سکتا ہے کہ گلوبل انویسٹمنٹ کمپنی میں ان کے اب بھی 95 فیصد شیئرز ہیں۔