نیروبی، 29 جنوری (یواین آئی) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ایک اعلی عہدیدار کے مطابق حالیہ دنوں میں متعدد افریقی ممالک میں کورونا وائرس کے نئےاسٹرین پائے گئے ہیں ، جس کی وجہ سے براعظم افریقہ میں کورونا وبا کی دوسری لہرطویل عرصہ تک رہ سکتی ہے۔
اس کی وجہ سے افریقی ممالک کا پہلے سے ہی کمزور
صحت عامہ کا بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر گر سکتا ہے۔
براعظم افریقہ کے ڈبلیو ایچ او کے علاقائی ڈائرکٹر ماتشیدیسو موئٹی نے جمعرات کے روز نیروبی میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے نئے اسٹرین انتہائی متعدی ہیں جس کی وجہ سے کووڈ 19 کی وبا پھیلنے پر قابو پانے کی کوششیں ناکام ہوسکتی ہیں۔