حیدرآباد، 11 ستمبر (ذرائع) ریاستی حکومت اقلیتوں کے لیے اپنی 100 فیصد سبسڈی قرض اسکیم کے دوسرے مرحلے کے آغاز کی تیاری کر رہی ہے۔
محکمہ اقلیتی بہبود کے عہدیداروں کے مطابق تلنگانہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن 14,300 درخواست
دہندگان میں سے ہر ایک کو ایک لاکھ روپئے فراہم کرنے کے اقدامات کررہی ہے۔ حکومت نے پہلے ہی دوسرے مرحلے کے لیے 153 کروڑ روپے مختص کیے ہیں اور ضلع کلکٹرس اور ضلع اقلیتی بہبود کے افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس اسکیم کے مناسب نفاذ کو یقینی بنائیں۔