the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 20 نومبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی اور بھوٹان کے وزیر اعظم ڈاکٹر لوٹے شیرنگ نے آج دونوں ملکوں کے مابین اہم روپے پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا دونوں وزرائے اعظم نے روپے پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کا آغاز ورچول ذریعے سے کیا اور اسے دونوں ملکوں کے درمیان خصوصی تعلقات کی علامت قرار دیا۔ اس پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کی شروعات کے بعد بھوٹان کے نیشنل بینک کی جانب سے جاری کیے گئے روپے کارڈ سے بھوٹان کے شہری ہندوستان میں کسی بھی طرح کی ادائیگی کر سکیں گے۔ پروجیکٹ کے پہلے مرحلے میں ہندوستانی بینکوں کی جانب سے جاری کیے گئے روپے کارڈ سے بھوٹان میں ادائیگی کی سہولت کا آغاز کیا گیا تھا۔ پہلے مرحلے کی شروعات مسٹر مودی کی گذشتہ برس



اگست میں بھوٹان دورے کے دوران کی گئی تھی۔
مسٹر مودی نے کہا کہ اب بھوٹان کے شہری اپنے ملک میں روپے کارڈ سے ہندوستان میں ایک لاکھ سے زائد اے ٹی ایم اور 20 لاکھ سے زائد پوائنٹ آف سیلس مشینوں پر ادائیگی کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے بھوٹان کے عوام کو تعلیم، صحت، تیرتھ یاترا اور سیاحت کے شعبے میں ادائیگی کرنے کی خاص سہولت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان روپے نیٹ ورک میں بھوٹان کی مکمل شراکت داری کے بطور خیرمقدم کرتا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان خلا کے شعبے میں بھوٹان کے ساتھ تعاون کو تیار ہے۔ ہندوستان کی خلائی تنظیم آئندہ برس بھوٹان کے ایک سیٹیلائٹ کا تجربہ بھی کرے گا جس کے لیے بھوٹان کے چار نوجوان سائنسداں دسمبر میں ہندوستان جا رہے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.