حیدرآباد، 19 جنوری (ذرائع) شہر کا دوسرا سب سے طویل فلائی اوور، آرام گھر تا نہرو زولوجیکل پارک روٹ پر 4.5 کلومیٹر کا ہے، جس کا مارچ 2023 تک افتتاح ہونے کا امکان ہے۔ فی الحال، پی وی این آر ایکسپریس وے شہر کا سب سے طویل فلائی اوور ہے۔
چھ لین والا فلائی اوور ریاستی حکومت کے اسٹریٹجک
روڈ ڈیولپمنٹ پلان (SRDP) کے تحت 636.80 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔ چہارشنبہ کو چیف سکریٹری سومیش کمار نے فلائی اوور کے کاموں کا معائنہ کیا۔
ان کے ساتھ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کمشنر ڈی ایس لوکیش کمار بھی تھے۔
یہ فلائی اوور جی ایچ ایم سی چارمینار زون کے تحت آتا ہے۔